نصیرات پناہ گزین کیمپ

اسرائیلی فوج کی نصیرات پناہ گزین کیمپ پربمباری ،17فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی عید الاضحی کے موقع پر بھی وحشیانہ بربریت اور جارحیت جاری رہی، رات گئے نصیرات میںپناہ گزین کیمپ پربمباری کے نتیجے میں مزید17 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے عید الاضحی کے روز بھی نہتے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرت پناہ گزین کیمپ پر رات گئے متعدد حملوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں کم از کم 17 افراد شہید ہو گئے۔
قبل ازیں صیہونی فوج نے نصیرات میں ہی ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
جنوبی غزہ میں ٹینکوں کے ذریعے حملے جاری ہیں، 24گھنٹوں کے دوران تازہ حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:پی ٹی آئی اورجے یوآئی کا مشترکہ مسودہ تیار کرنےکا فیصلہ