مناسک حج

مناسک حج کا آخری روز، حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے میں مصروف

ویب ڈیسک: مناسک حج کی ادائیگی کا آج آخری روز ہے ،حجاج کرام بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو کنکریاں مارنے میں مصروف ہیں ۔
حج 2024آج اختتام پذیر ہو جائے گا، رمی سے فراغت کے بعد حجاج مسجد الحرام کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ بڑی تعداد میں طواف زیارت میں مصروف ہیں۔
رواں سال سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد افراد نے حج کا فریضہ ادا کیا۔
حج کا اختتام ہونے کے بعد پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ جمعرات 20 جون سے شروع ہو جائے گا۔
قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 20 جون کو حجاج کے قافلے کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک سے سراغ رساں ٹیم کے 5اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا