نیٹو کا چین کو انتباہ

یوکرین جنگ میں روس کی حمایت پر نیٹو کا چین کو انتباہ

ویب ڈیسک: نیٹو اتحاد کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کرنے پر چین کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہ ہے کہ اگر بیجنگ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ چین ایک طرف یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کر رہا ہے تو دوسری طرف یورپی اتحادیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحال رکھنے کیلئے بھی کوشاں ہے لیکن یہ دوہرا عمل زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ چینی مائیکرو الیکٹرانکس جیسی ٹیکنالوجیکل مدد سے روس میزائل بنا کر جنگ میں یوکرین کے خلاف استعمال کررہاہے۔
نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک مقام پر آکر ہمیں سوچنا پڑے گا کہ اگر چین اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا تو ہمیں اس پر مالی پابندیاں عائد کرنا ہوں گی۔
واضح رہے کہ روس کی حمایت کرنے پر چین پر پہلے ہی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، گزشتہ ماہ امریکا نے ہانگ کانگ اور چین میں موجودچینی 20 فرمز پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر :موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق