سخت جملوں کا تبادلہ

نوشہرہ میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،پرویز خٹک اور شہریوں میں سخت جملوں کا تبادلہ

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور شہریوں کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے باعث مردان نوشہرہ روڈ بلاک ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیںجس میںسابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی گاڑی بھی پھنس گئی۔
اس موقع پر مظاہرین نے سابق وزیراعلیٰ سے سخت جملوں کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا۔
ایک شہری نے پرویز خٹک سے کہاکہ آپ نے پارٹی کیوں چھوڑی اب ہم نے آپ کو چھوڑدیا۔
پرویز خٹک نے جواب میں کہا دماغ خراب مت کرو، اچھا فیصلہ کیا آپ لوگوں نے اب 5سال صبرکرو، آپ لوگ اذیت اب برداشت کرو۔
شہری نے جواب دیا کہ ہم آپ کے فیل ہونے پر شرمندہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم