17تارکین وطن ہلاک

اٹلی میں 2کشتیاں ڈوبنے سے 17تارکین وطن ہلاک

ویب ڈیسک: اٹلی میں 2کشتیاں ڈوبنے سے 17تارکین وطن ہلاک جبکہ 60سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کو حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے۔
حادثے کے نتیجے میں 17تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے جن میں 26بچے بھی شامل ہیں۔
حادثہ پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز نے 51تارکین وطن کو بچا لیا۔
آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تارکین کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قتل، اقدام قتل اور چوری و اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ