مولانا مرزا جان

حملےمیں زخمی جےیوآئی وانا کے امیر مولانا مرزا جان دم توڑ گئے

ویب ڈیسک: گزشتہ دنوں حملے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی وانا کے امیر مولانا مرزا جان زندگی کی بازی ہارگئے ۔
جمعیت علما اسلام وانا کے امیر مولانا مرزا جان گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے جوکہ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
مولانامرزاجان شہید کی نمازجنازہ کل مورخہ19جون 2024صبح 9 بجے سپورٹس کمپلیکس لوئر وزیرستان کے ہیڈکوارٹروانا میں اداکی جائے گی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ دنوں حملے میں زخمی ہونے والے مولانا مرزا جان کی عیادت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوئی