لوڈشیڈنگ

چارسدہ میں بجلی لوڈشیڈنگ ،شہریوں کی جانب سے انوکھا احتجاج

ویب ڈیسک: چارسدہ تنگی اور ضلع کے دیگر علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ،شہریوں کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر بھی ضلع چارسدہ کے مختلف علاقوں میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔
لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے منہ پر پٹیاں باندھ کر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث قربانی کا گوشت خراب جبکہ گھروں میں بچوں بوڑھوں اور خواتین کو شدید پریشانی کا سامناہے ۔
مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر ممبران اسمبلی کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

مزید پڑھیں:  فلسطین و لبنان میں اسرائیلی جنگ کی پشت پناہی امریکا کر رہا ہے، خامنہ ای