بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی،ملاقات پر اتفاق

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت قبول کرتے ہوئے ملاقات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو فون کیا اور عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے وزیراعظم کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی ، ملاقات میں زیر التوا معاملات کے حل پر بات چیت ہو گی۔
وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھی ٹیلیفون کرکے عید کی مبارکباد دی ۔
علاوہ ازیں شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کرکے عید کی مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے اہم حکومتی معاملات پر مشاورت کے لیے ملاقات پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  شفقت محمود نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا