اسد قیصر

لوڈ شیڈنگ:خیبرپختونخوا کے لوگوں سے انتقام لیا جارہا ہے،اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے لوگوںسے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے۔
صوبہ بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا گزشتہ تین روز سے خیبرپختونخوا میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا قربانی کا گوشت خراب ہو رہا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے، ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا مگر انہوں نے حدیں پار کر دیں، ہماری زمینوں پر تربیلا ڈیم بنا ہے مگر اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر بھی احتجاج کریں گے اور بجٹ تقریر میں بھی اس ایشو کو اجاگر کریں گے، ہمیں لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی منظور نہیں، یہ ظلم بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  88فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیل نے غزہ بھیج دیں