ناقص کارکردگی

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی،کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی پر کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کرکٹ ٹیم کے بابر اعظم کی وطن واپسی پر ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی میٹنگ بلائیں گے جس میں ناقص کارکردگی پر باز پرس کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے ٹیم کے کافی کھلاڑی اور مینجمنٹ سینئر منیجر اور سلیکٹر وہاب ریاض کے روئیے سے بھی خوش نہیں، وہاب ریاض سے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کی جائے گی۔
ٹیم مینجمنٹ میں کچھ لوگوں کے عہدے، قومی کرکٹ ٹیم کے کئی آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کی جگہ بھی خطرات کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی کل وطن واپس پہنچیں گے، کپتان بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی ابھی کچھ دن امریکا میں قیام کریں گے۔

مزید پڑھیں:  تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی