نعشیں برآمد

کراچی :کلفٹن کے پارک میں تالاب سے خاتون اور مرد کی نعشیں برآمد

کراچی کے کلفٹن بن قاسم پارک میں گندے پانی کے تالاب سے خاتون اورمرد کی نعشیں ملی ہیں۔
بن قاسم پارک کے عملے کی اطلاع ملنے پربوٹ بیسن پولیس موقع پرپہنچ گئی اورفوری طورپرکرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔
پولیس نے نعشیں تالاب سے نکلواکرقانونی کارروائی کے لییجناح اسپتال بعدازاں عدم شناخت پرچھیپا سرد خانے منتقل کردیں۔
ایس ایچ او بوٹ بیسن انسپکٹر نصیر تنولی کے مطابق ہلاک خاتون اورمرد کی لاشیں ایک یا دو روز پرانی معلوم ہوتی ہیں،کیڑے مکوڑوں کے کھانے کی وجہ سے جسم پر نشانات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تالاب میں زہریلا پانی موجود تھا اورایم ایل او کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون اورمرد ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
جاں بحق خاتون اورمرد کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس کی مدد سے ان کی شناخت ممکن ہو سکے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں مشاورت کریں گے،وزیردفاع