ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: امریکہ میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 219 رنز کا ہدف دیا ، جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 17 ویں اوور میں 114 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن نے 53 گیندوں پر 98 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
جانسن چارلس 27 گیندوں پر 43 ، شائے ہوپ 25 جبکہ کپتان رمن پاول 26 رنز بنائے۔
افغانستان نے میچ میں اپنے 7بولرز کو آزمایا، گلبدین نائب نے 2 کھلاڑیوں جبکہ نوین الحق اور عظمت اللہ عمر زئی نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 38 رنز بنائے، گلبدین نائب 7، عظمت اللہ عمر زئی 23، کریم جنت 14 اور کپتان راشد خان نے 14 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے میکائے نے 3 جبکہ موتی اور عقیل حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی 15 روپے فی یونٹ، قرارداد کی منظوری خیبرپختونخوا اسمبلی میں‌دیدی گئی