حارث رؤف

فاسٹ بولر حارث رؤف امریکہ میں پرستاروں سے لڑ پڑے

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں اپنے پرستاروں سے لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حارث رؤف امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں جہاں ان کا اپنے ایک پرستار سے جھگڑا ہوگیا موقع پر موجوداہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب کہ دیگر پرستاروں نے بیچ بچا ؤکرایا۔
اطلاعات ہیں کہ فین نے حارث رؤف سے سیلفی کی درخواست کی تھی اور تنقید بھی کی تھی جس پر حارث رئوف غصے میں آئے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حارث کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے واقعہ کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ بطور پبلک فگر ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، فینز ہماری حمایت یا تنقید کرنے کے حق دار ہیں مگر جب بات میری فیملی پر آجائے تو میں بھرپور جواب دوں گا سب کو چاہیے کے فیملیز کا احترام کریں۔

مزید پڑھیں:  اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار، تفتیش شروع