ایم پی اے عبدالغنی

خیبر میں لوڈ شیڈنگ :ایم پی اے عبدالغنی نے گرڈ سٹیشن جاکر بجلی سپلائی بحال کردی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،تحصیل باڑہ میں ایم پی اے عبدالغنی آفریدی نے گرڈ سٹیشن جاکر تمام فیڈر پر بذات خود بٹن دبا کر بجلی کی سپلائی بحال کردی ۔
اس حوالے سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث عوامی شکایات پر اقدام اٹھانا پڑا کیونکہ عید کا دن عوام نے بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث عذاب میں گزارا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسکو حکام کو بار بار کہنے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ جاری تھی۔
دوسری جانب ایس ڈی او خیبر بلال نے موقف اختیار کیا کہ ایم پی اے نے غیر قانونی طور پر باڑہ گریڈ اسٹیشنز سے تمام فیڈرز پر بجلی بحال کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت پانی و بجلی کے جانب سے عید پر ایک گھنٹے زیادہ بجلی فراہم کی جارہی ہے تاہم باڑہ کے عوام 24 گھنٹے میں 24گھنٹے بجلی چاہتے ہیں جو کہ ممکن نہیں ہے۔
ایم پی اے کے خلاف رپورٹ بناکر آگے فارورڈ کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا، جارجیوا