فیصل کریم کنڈی

موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے ،گورنر فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے ، قرض لیتے توان کی باتیں بھی ماننا پڑتی ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے گی،بجٹ پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں مذاکرات جاری ہیں، اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو بجٹ کی منظوری میں ساتھ دیں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عید پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اب بہت لیٹ ہو گیا ہے، مشکل ہے اب ان سے روابط ہوں مگر ناممکن نہیں۔
گورنر نے مزید کہا کہ کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر دبائو ڈالنا ہے، باجے بجا کر اپوزیشن واک آئوٹ کرے گی، بجٹ حکومت منظور کرا لے گی۔
فیصل کریم نے مزید کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے، قرض لیتے ہیں تو ان کی باتیں ماننی پڑتی ہیں، حکومت نے کوشش کی کہ اچھا بجٹ دے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا خوش آئند ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم عاشورہ حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے،صدر مملکت