مولانا فضل الرحمن

ریاستی ادارے ملک کو بنانا ریپبلک بنا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے سکیورٹی کے علاوہ ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو بنانا ریپبلک بنا رہے ہیں۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی رہنما مولانا مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر بدنما داغ ہے،اس ظاہر ہوتا ہے کہ یاستی ادارے قبائلی علاقوں میں اپنی رٹ کھو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور علما کی ٹارگٹ کلنگ نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے مولانا مرزا جان کے قاتلوں کو بے نقاب کریں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں۔
سربراہ جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ مولانا مرزا جان کی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مولانا مرزا جان کے خاندان، شاگردوں اور جماعتی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کیخلاف پی ڈی اے ملازمین کا احتجاج