وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈیرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی بحال کردی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور ڈیرہ گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے،بجلی بحال کرکے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 24گھنٹے فکس کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور ڈی آئی خان میں لوگوں کا ہجوم لے کر بجلی بحال کرنے گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے۔
اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود اور ڈی ایس پی عدنان بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ نے گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کردی۔
ٰپریس سیکرٹری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مطابق وزیراعلیٰ نے اپنے اعلان کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے پر فکس کردیا۔
وزیر اعلی نے خود لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تیار کرلیا اور کہا ہے کہ اب کسی بھی علاقے میں 12 گھٹنے سے زائد وقت کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے تمام پارلیمنٹیرینز اپنے اپنے علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز کا دورہ کرکے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر عمل درآمد کرائیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے میں 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیئے، عوام نے خود بیٹھ کر چوکیداری کرنی ہے کہ 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کہیں نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف اور مریم نواز کیمپ شہباز شریف کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں،بیرسٹر سیف