فضل الٰہی

ایم پی اے فضل الٰہی ایک بار پھر پیسکو گرڈ سٹیشن میں گھس گئے ،4فیڈز چالو کرائے

ویب ڈیسک: پشاور سے حکومتی ایم پی اے فضل الٰہی نے ایک بار پھر پیسکو گرڈ سٹیشن میں گھس کرزبردستی4فیڈز چالو کرالئے ہیں ۔
پیسکو حکام کے مطابق فضل الٰہی مشتعل مظاہرین کے ہمراہ آج صبح رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے ،مظاہرین نے زبردستی 4فیڈرز چالو کرائے جو ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں ۔
ممبر صوبائی اسمبلی نے پیسکو سٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی اور فیڈرز چالو کرائے۔
گزشتہ روز بھی فضل الٰہی کیخلاف گرڈ میں گھسنے اور زبردستی فیڈر چالو کرانے پر قانونی کارروائی کی گئی تھی۔
پیسکو حکام نے بتایا کہ فضل الٰہی نے زبردستی ہزارخوانی1، ہزار خوانی 2، یکاتوت اور اخون آباد فیڈرز آن کرائے مذکورہ فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 80فیصد سے زائد ہیں ،مذکورہ فیڈرز پر لاسز کم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔
دوسری جانب پیسکو کی جانب سے ایم پی اے فضل الٰہی کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ اور صوابی میں فائرنگ و حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی