8فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کا حملہ ،امداد کے منتظر8فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پٹی میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں سول گارڈز سمیت مزید 8فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملہ غزہ پٹی میں انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے امدادی سامان کی ترسیل والے روٹ پر روزانہ 11 گھنٹے آپریشن نہ کرنے کے بعد کیا گیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے لوگوں کو عید بھی منانے نہیں دی، غزہ میں مسلسل بمباری جاری، بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ۔
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں غزہ کے کچھ خاندانوں کی چار نسلوں کو ختم کر ڈالا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیرداخلہ نے نیشنل ڈرگ سروے کرنے کی منظوری دے دی