ملک پختونیار

بنوں:صوبائی وزیر ملک پختونیار گرڈ سٹیشن پہنچ گئے ،بجلی کی سپلائی بحال کر دی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پرصوبائی وزیر پبلک ہیلتھ ملک پختونیار خان گرڈ سٹیشن بنوں پہنچ گئے ،تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی۔
اس موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اب گرڈ اسٹیشن خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات پر چلائیں گے12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کسی بھی فیڈر پر قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کا کہا تھا،وفاق نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کی بجائے مزید بڑھا دی ہے۔
صوبائی وزیر ملک پختونیار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ہم نے گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے،امریکہ