لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

صوابی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ،مردان روڈ بلاک

ویب ڈیسک: صوابی میںبجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ،مظاہرین نے شگئی کے مقام پر مردان روڈ بند کردیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے میں ایکشن کمیٹی کے سیدندیم شاہ کا کہنا تھا کے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہے جبکہ دوسری جانب پیسکو حکام پولیس کے ساتھ مل کر غریب عوام پر ایف آئی آر درج کرا رہے ہیں ۔
پولیس ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری میں ڈائریکٹ کنڈے لگے ہوئے ہیں اور کروڑوں روپے بقایا جات ہیں لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان حملے میں شہید فوجی جوانوں کو سپرد خاک کردیا گیا