4افراد جاں بحق

جمرود میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: جمرود میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ نئی آبادی میں پیش آیا جہاں اراضی تنازعہ پردو فریقین کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جمرود سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق افراد میں لونگین،نیک داد،واقف شاہ اور ہارون شامل ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقع کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پر پابندی کیخلاف قرارداد صوبائی اسمبلی میں منظور