عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت سربراہ لارجر بنچ جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے.
اس پر عدالت نے توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش میں پرتشدد احتجاج، موبائل و انٹرنیٹ معطل