سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 78ہزارپوائنٹس کی حدپہلی بارعبور

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس 78 ہزار سے زائد پوائنٹس کی حد پہلی بار عبور کر گئے۔
ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں‌2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس قدر تیزی کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہو گئی ہے.
یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں سے قبل آخری کاروباری روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں آپریشن عزم استحکام کا کوئی جواز نہیں، افتاب شیرپاؤ