لوڈشیڈنگ بحران، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے وزیر داخلہ کا رابطہ، مشاورت پر اتفاق

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا میں جاری لوڈشیڈنگ بحران کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے وفاقی وزیر داخلہ نے رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کرنے پر وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔
اس کے جواب میِں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ بحران پر 2 روزمیں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ افہام وتفہیم سے غلط فہمیاں دورکی جائیں گی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وزیرداخلہ کو گرڈ سٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:  عدت نکاح کیس میں ایپلٹ کورٹ کا فیصلہ چیلنج