عید الاضحی ، مستحق خاندانوں میں مفت راشن اور گوشت تقسیم

ویب ڈیسک: عید الاضحیٰ پورے مذہبی جوش و جذبے سے صوبہ بھر میں منائی گئی۔
اس سلسلہ میں عید کے تین دنوں کے دوران باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، سوات، دیر اور چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے حکام نے پولیس، خاصہ دار اور ریسکیو 1122 کے دفاتر کا دورہ کیا اور اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی۔
عید الاضحی کے موقع پر مٹھائیوں کی تقسیم کے ساتھ مستحق خاندانوں میں مفت راشن اور گوشت بھی تقسیم کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں واقعہ ،خیبرپختونخوا حکومت نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلا لیا