کوئٹہ، زرغون غر میں پکنک پوائنٹ سے 10 افراد اغوا

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے زرغون غر میں شعبان کے پکنک پوائنٹ سے 10 افراد اغوا کر لئے گئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پکنک منانے والوں کو گھیرے میں لے کر ان میں سے 16 افراد اغوا کر لئے۔ بعد ازاں شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 6 افراد کو چھوڑ دیا گیا۔
مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ کوئتہ کے زرغون غر میں شعبان کے پکنک پوائنٹ سے 10 افراد اغوا کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف اور مریم نواز کیمپ شہباز شریف کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں،بیرسٹر سیف