وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی ممکنہ ملاقات پر اعتراض اٹھا دیا۔
یاد رہے کہ عمران خان سے رؤف حسن، شبلی فراز، ائے حسن نواز، ثنا اللہ مستی خیل، خالد خورشید اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات طے تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو گزشتہ کئی روز سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیاگیا