شندانہ گلزار نے پیسکو گرڈز پر زبردستی فیڈرز چالو کر الئے

ویب ڈیسک: اس شدید گرمی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ستائے مظاہرین کی مدد سے ایم این اے شندانہ گلزار نے پیسکو گرڈز پر زبردستی فیڈرز چالو کر الئے۔
شندانہ گلزار نے پہلے شیخ محمدی گرڈ سٹیشن اور پھر متنی گرڈ سٹیشن سے فیڈرز آن کرائے۔ اس موقع پر ایم پی اے سمیع اللہ کے علاوہ ارباب عاصم بھی شندانہ گلزار کے ہمراہ تھے۔
ممبران صوبائی اسمبلی نے شیخ محمدی گرڈ سٹیشن سے 6 اور متنی گرڈ سے 9 فیڈرز چالو کرائے۔
پیسکو عملے نے ممبران اسمبلی کو بتایا کہ مذکورہ فیڈرز پر لاسز زیادہ ہونے کیوجہ سے لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ عید کے دن سے بجلی مسائل حل کرنے کیلئے وزراء نے زبردستی فیڈرز چالو کرا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی.

مزید پڑھیں:  پارلیمان مفلوج، حکومت ربڑ سٹیمپ کا کردار ادا کر رہی ہے، ایمل ولی خان