ہری پور، خانپور میں 2 افراد ڈوب گئے، ایک جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور میں ترناوہ نہر میں پُل کے قریب 2 افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک جاں بحق ہو گیا۔
ڈوبنے والوں میں ایک 26 سالہ وقاص اور دوسری 16 سالہ مسماۃ (ط) شامل ہیں۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر دونوں ڈوبنے والے افراد کو نکال کر ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو اہلکاروں کی کاوشوں سے خان پور میں 2 افراد ڈوب گئے تھے جن میں‌سے وقاص نامی شخص جانبر ہوگیا جبکہ ڈاکٹر نے خاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ افراد اپنے خاندان کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے آئے تھے۔

مزید پڑھیں:  شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ڈی آئی خان حملے کی مذمت