جمرود، گاڑی کھائی میں گر گئی، دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل ملاگوری پہاڑی علاقہ شہید مینہ میں گاڑی کھائی میں گر گئی۔
واقعے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق دو افراد کی شناخت جان اکبر والد یونس اور رضوان والد سروار کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کافی گہری کھائی میں گری ہے جہاں سے لاشوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو 1122 کی ٹیموں سمیت پولیس نفری جائے وقوعہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔
یاد رہے کہ جمرود میں گاڑی کھائی میں گر گئی جس میں چار افراد جاں‌بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا ریسٹ ہاؤسز کی لیز پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ