شمالی وزیرستان میں عید کی رونقیں بحال، پندرہ لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں عید کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد شمالی وزیرستان کے خوبصورت سیاحتی مقام پنہچ گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے اعداد او شمار کے مطابق عید کے دنوں میں 15 لاکھ سے زائد سیاحوں نے رزمک کا رخ کیا۔
سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد شمالی وزیرستان بالعموم قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 ہزار گاڑیاں اور 1500 موٹر سائیکلیں رزمک داخل ہوئیں۔ اس دوران سیاحوں کیلئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے بہترین انتظامات کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے، ڈونلڈ لو