بجٹ مشن، شہبازشریف کی بلاول بھٹوکوتحفظات دورکرنیکی یقین دہانی

ویب ڈیسک: بجٹ مشن پر گامزن وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی وفود کے ہمراہ آج وزیراعظم ہاوس میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مابین ہونیوالی ملاقات تاخیر کا شکار رہی۔
ملاقات کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وفد میں یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے مطالبات پر مشتمل فہرست وزیراعظم کو دیدی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی فیصلہ سازی میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
یاد رہے کہ بجٹ مشن کے حوالے سے ملاقات میں ن لیگی رہنما بھی موجود تھے.

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق