مردان، غلط انجیکشن لگنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے تھانہ طورو کے علاقے کس کلے میں 3 سالہ بچہ غلط انجیکشن لگانے سے جاں بحق ہو گیا۔
ورثاء نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عطاءاللہ کے غلط انجیکسن لگانے سے ہاشم نامی 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ حالانکہ بچے کے پیٹ میں معمولی درد تھا ۔
بچے کے لواخقین کی جانب سے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر ورثاء کا کہنا ہے کہ بچے کا والد بیرون ملک ہے۔ بچے کے لواخقین کا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جاٸے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں 29اعشاریہ 75فیصد افراد کنوارے