لنڈی کوتل، صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
لنڈی کوتل بازار میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں، بلدیاتی نمائندہ گان اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قبائلی صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
احتجاجی مظاہرہ کے دوران شرکاء نے کہا کہ صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور شہید صحافی کے بچوں کو شہید پکیج دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس حسینیہ ہال صدر سے برآمد