ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کےقریب دھماکہ،5جوان شہید

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے علاقے صدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ر دیسی ساختہ بم کے دھماکہ سے 5 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 33 سالہ حوالدار عقیل احمد، 30 سالہ لانس نائیک محمد طفیر، 24 سالہ سپاہی انوش رفون، 26 سالہ سپاہی محمد اعظم خان اور 29 سالہ سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ملکی اتحاد کیلئے قیادت نئی نسل کو سونپنی چاہئے، جوبائیڈن