پشاور، ابابیل سکواڈ کی حاجیوں کی گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے فقیر آباد میں ابابیل سکواڈ نے حج سے واپس آنے والے شہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں سوار 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ناکے پر اشارے کے باوجود گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین افراد منصور، گلزار اور حمید زخمی ہوگئے۔ مجروحین کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذولفقار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابابیل سکواڈ کے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
واقعہ کا نوٹس سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے بھی لیا اور دو ابابیل سکواڈ کے اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
یاد رہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی؛ کراچی میں سینے کے انفیکشن کے مریض بڑھ گئے