ہری پور حطار میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ہری پور حطار، کوٹ نجیب اللہ لیبر کالونی کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار اچانک پُل سے نیچے گر گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 50 سالہ ادریس، 2 خواتین سمیت 3 بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
کار سوار افراد ٹیکسلا سے ایبٹ آباد جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان:حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق