3کار چور ہلاک

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ ،3کار چور ہلاک ،ساتھی خاتون گرفتار

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پولیس مقابلے کے دوران3کار چور ہلاک جبکہ ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتارکرلی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس اور کالفٹروں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3کار چور مارے گئے جبکہ ملزموں کی ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
4رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہورہا تھا، کارچوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارسوارچوروں نے پولیس پر فائرنگ کی جبکہ کار لفٹروں سے لاہور سے چوری کی گئی گاڑی، اسلحہ اورمتعدد نمبرز پلٹس برآمد کر لی گئی ہیں۔
جاں بحق ملزم الیاس راولپنڈی، اسلام آباد میں متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا، دوسرے دو جاں بحق ملزموں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع