پی ٹی آئی اور جمعیت

پی ٹی آئی اورجمعیت کاملکراپوزیشن کاکردار اداکرنے پراتفاق

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کے درمیان قومی اسمبلی میں ملکر بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔
دونوں رہنمائوں نے ملک بالخصوص کے پی میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔
ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کوکردار ادا کرنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا ۔
دونوں جماعتوں نے قومی اسمبلی میں ملکربھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات میں افغانستان کیساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کیلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس پر اقتصادی راہداری قائم کی جائے۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان تحفظات دورکرنے اور سیاسی حکمت عملی کے لیے نکات طے کرے گی۔

مزید پڑھیں:  آئی جی پولیس اخترحیات کا 9محرم کے جلوس کا جائزہ لینے کیلئے پشاور صدر کا دورہ