عوامی مقامات پر ٹوائلٹس

تھرپارکر میں عوامی مقامات پر ٹوائلٹس قائم نہ ہوسکے ،خواتین کو مشکلات

ویب ڈیسک: ضلع تھرپارمیں عدالتی احکامات کے باوجود عوامی مقامات پر ٹوائلٹس قائم نہ ہوسکے جس کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایک ماہ قبل سندھ کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے احکامات دیے تھے لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث ضلع تھرپارکر کے کسی بھی شہر میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر نہ ہو سکے۔
پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کے باعث دور دراز کے علاقوں سے شہر آنے والے عوام بالخصوص خواتین شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔
شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی سہولت کے لیے عوامی مقامات پر فوری پبلک ٹوائلٹس قائم کروائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  سابق سری لنکن کرکٹر گھر میں بیوی بچوں کے سامنے قتل