جنگی جرائم

اسرائیل کے جنگی جرائم ،زخمی فلسطینی کو فوجی جیپ کے آگے باندھ لیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کا سلسلہ بستور جاری جاری ہیں، صیہونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر انسانی ڈھال بنالیا۔
زخمی فلسطینی کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر سڑکوں پر گھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگئی۔
جنگی جرم کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسرائیلی فوج نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ واقعہ اسرائیلی فوجی اقدار کے مطابق نہیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ تحقیقات کی جائیں گی، زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئین ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے، اعظم نذیر تارڑ