وفاقی وزیر توانائی

خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے بجلی چوری روکنا ہوگی،وفاقی وزیر توانائی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا فارمولہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لوڈ شیڈنگ خاتمے کے لئے بجلی چوری روکنا ہوگی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا اختیار صوبوں کو دینے پر اعتراض نہیں مگر اصل حل پرائیویٹائزیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں جانا ہوگا۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں اپنے صوبے میں بجلی چوری روکنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بنوں واقعہ پر جرگہ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، دھرنا جاری رکھنے کا اعلان