پیپلز پارٹی کے مطالبات

مذاکرات کامیاب،حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبات مان لئے

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ،حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لئے ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن اور حسن مرتضیٰ تھے جبکہ مسلم لیگ ن کی نمائندگی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلزپارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا تیسرا دور وزیراعظم ہائوس میں ہوا جب کہ پیپلزپارٹی کی مذاکراتی ٹیم کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔
گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات جائز تھے جنہیں تسلیم کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا