1شخص جاں بحق

کوہاٹ ہائی وے پر موٹر کار اور ٹرالر میں تصادم ،1شخص جاں بحق ،3 زخمی

ویب ڈیسک: کوہاٹ ہائی وے پر موٹر کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں1شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو اہلکاروں نے نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں آبادی کنٹرول نہ کی گئی تو بڑی تباہی ہوگی، ماہرین