بجلی شارٹ فال

بجلی شارٹ فال 6ہزار سے متجاوز، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزارسے متجاوز کرجانے کے بعد طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی مزید بڑھ گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار500میگاواٹ ہے، بجلی کی پیداوار 19ہزار81میگاواٹ ہے جس کے باعث ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لائن لاسزوالے علاقوں میں 12 سے14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
پن بجلی ذرائع سے 6ہزار95 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار565 میگاواٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں مسافر بس حادثے کا شکار ،17افراد جاں بحق