ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ :جنوبی افریقاویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنا سکی۔
جنوبی افریقا نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو 15رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ میں تعطل آیا تاہم کھیل دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقا کو 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا۔
کپتان ایڈن مارکرم 18رنز، ٹرسٹن اسٹبز 29اور ہینرچ کلاسن 22رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارکو جینسن 21رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے اور میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ویسٹ انڈین باولر روسٹں چیس نے 3اوور میں 12 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ دو رنز پر گری جب شائے ہوپ کوئی رن بنائے بنا پویلین لوٹ گئے، کائل میئرز نے 35رنز بنائے، نکولس پورن کی اننگز صرف ایک رن تک ہی محدود رہی۔
روسٹن چیس نے شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کو اسکور کو رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، روسٹن کی 42گیندوں پر 52رنز کی اننگز میں 2چھکے اور 3چوکے شامل تھے، آندرے رسل 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے شمس تبریزی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ، مارکو جینسن، ایڈم مارکرم، کیشو مہاراج اور رباڈا کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔

مزید پڑھیں:  یہ پرامن احتجاج تھا تو فوجی تنصیبات پر حملے کیوں‌ ہوئے، مریم نواز