موٹر سائیکل سوار جاں بحق

تخت بھائی :ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،بیوی اور بچہ زخمی

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ بیوی اور 6سالہ بچہ زخمی ہو گئے ۔
حادثہ مین مالاکنڈ روڈ پر تحصیل کمپلیکس کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35سالہ زمین ساکن لوند خوڑ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی اور 6سالہ بچہ شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122نے جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس حسینیہ ہال صدر سے برآمد