فیصل واوڈا

آپریشن عزم استحکام پر سب کو لبیک کہنا ہوگا ،فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام ضرور ہوگا ہم سب کو اس آپریشن پر لبیک کہنا ہوگا۔
سینیٹ اجلاس میں بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ ڈنکے کی چوٹ پر نہ صرف بجٹ پاس ہوگا بلکہ نجکاری بھی ہوگی۔
فیصل واڈا کا مزیدکہنا تھا کہ آپریشن ملک میں استحکام لائے گا، قومی اسمبلی میں اتنے غلط الفاظ استعمال کیے گئے، بے حیا لوگوں نے قومی اسمبلی میں اس بے ہودہ بات پر ڈیسک بجائے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر ضرور پاس ہوگا جبکہ نجکاری بھی ہوگی، جب سب کو 18 فیصد ٹیکس سلیب دینا ہے تو خیبر پختونخوا کیلئے بھی یہی ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ نجکاری کے معاملے پر وزیر خزانہ کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اضافی وزارتیں ختم کی جائیں۔ انہوں نے بجٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حصے کا ٹیکس بوجھ لیں، اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس پورے ملک پر لاگو ہو۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو عمران خان نے ریاست کے خلاف جنگ کی ،عدالت