وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دیدی گئی

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔
وزیراعظم کا کابینہ اجلاس میں کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام پر ابہام یا قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا کہ واضح کردوں یہ آپریشن دیگر آپریشنز کی طرح نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ نیشنل ایکشن پلان کا تسلسل ہے، اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کسی کو کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن میں عوام کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ صرف شر پسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو نائب صدارتی امیدوار نامزد کردیا